December 6, 2025 10:01 AM | Mahaparinirvan Diwas

printer

قوم آج بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو اُن 70 ویں مہا پریوان دیوس پر خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔

قوم بھارت رتن، ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو آج ان کے 70ویں Mahaparinirvan  یا برسی کے موقع پر   خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے۔

ملک کی تعمیر میں ڈاکٹر امبیڈکر کی غیر معمولی خدمات کو اجاگر کرنے کیلئے ملک بھر میں کئی پروگرام منعقد کیے جا   رہے ہیں۔

آج ایک ایسی عظیم شخصیت کا 70 واں مہا پری نِرون دیوس ہے جسے قوم ڈاکٹر امبیڈکر نام سے جانتی ہے، جنھوں نے بھارت کے آئینی روح کو تشکیل دیا۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن کی طرف سے ہر سال مہا پری نِرون دیوس منایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر امبیڈکر ایک صاحب بصیرت سماجی مصلح، ماہر قانون اور سیاست دان تھے جن کی یاد میں یہ دن منایا جاتا ہے۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن، وزیراعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور دیگر سرکردہ شخصیات نے آج صبح پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں واقع  Prerna Sthal پر گل دائرے نذر کیے۔ ڈاکٹر امبیڈکر کے سماجی انصاف، مساوات اور جمہوریت پر مبنی نظریات نسلوں اور حالیہ سرکار کے لیے مسلسل تحریک کا باعث ہیں جس کی عکاسی سب کا ساتھی، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس کے منتر سے ہوتی ہے جس کا نعرہ وزیراعظم نریندر مودی نے بلند کیا تھا۔