قوم آج بھارتی فضائیہ، IAF کی 93 ویں سالگرہ منا رہی ہے۔ بھارتی فضائیہ کا قیام 1932 میں آج ہی کے دن عمل میں آیا تھا۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف، جنرل انِل چوہان، فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویویدی، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے-ترپاٹھی اور فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امرپریت سنگھ نے اس موقعے پر آج نئی دلّی میں قومی جنگی یادگار پر جانباز شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس کے علاوہ، ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے فضائیہ کے 93 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے قوم کو مبارکباد دی۔ جناب سنگھ نے کہا کہ یہ دن فضائیہ کے اُن بہادر جانبازوں کو معنون ہے، جنہوں نے اپنی قربانی، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے ہمارے ملک کے آسمانوں کی حفاظت کی ہے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھی بھارتی فضائیہ کے دن کے موقع پر فضائیہ کے سبھی جانبازوں، سابق فوجیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد پیش کی۔×