December 11, 2025 2:54 PM

printer

قومی گیت وندے ماترم کے ڈیڑھ سو سال پورے ہونے کے موقع پر راجیہ سبھا میں آج پھر بحث شروع ہوئی۔

قومی گیت وندے ماترم کے ڈیڑھ سو سال پورے ہونے کے موقع پر راجیہ سبھا میں آج پھر بحث شروع ہوئی۔ مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے منگل کو وندے ماترم پر بحث کی شروعات کی تھی۔ بحث کا اختتام کرتے ہوئے، ایوان کے رہنما اور مرکزی وزیر جے پی نڈا نے کہا کہ وندے ماترم کے منتر نے ملک کی روح کو جگایا اور ملک کی ثقافت کو اِس سے جوڑنے کا موقع بھی فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ وندے ماترم کا گیت ہر ایک کیلئے باعثِ فیضان ہے اور یہ منتر اتحاد کے ساتھ ملک کو آگے بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی تحریک کے دوران اِس گیت نے کئی اہم تاریخی واقعات بھی دیکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اِس گیت نے جدو جہدِ آزادی کے دوران ہر ایک کو توانائی بخشی۔ x