ہندی فلم ’12th Fail‘ نے 71 ویں قومی فلم ایوارڈس کے دوران بہترین فلم کا ایوارڈ جیتا ہے۔ نئی دلّی میں آج شام یہ اعلان کرتے ہوئے فیچر فلم زمرے کی جیوری کے چیئرمین آشوتوش گواریکر نے کہا کہ شاہ رخ خان نے فلم ’جوان‘ کیلئے اور وکرانت Massey نے فلم ’’12th Fail‘‘ کیلئے بہترین اداکار زمرے میں قومی فلم ایوارڈ جیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رانی مکھرجی نے فلم ’’چٹرجی ورسیز ناروے‘‘ کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا ہے۔
غیر فیچر فلم زمرے کی جیوری کے چیئرمین P Sheshadri نے کہا کہ سومیہ جیت گھوش دَستی دار کی ہدایت کاری والی فلم ’flowering man‘ نے بہترین غیر فیچر فلم ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیوش ٹھاکر کو بہترین ہدایت کاری کا ایوارڈ ملا ہے۔ جناب Sheshadri نے مزید کہا کہ ’God Vulture اور ’Human‘ نے بہترین ڈاکومینٹری ایوارڈ جیتے ہیں۔
Site Admin | August 1, 2025 9:40 PM
قومی فلم ایوارڈ 2023 کا اعلان کردیا گیا ہے۔ شاہ رخ خاں کو، وکرانت ماسے کے ساتھ بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ رانی مکھرجی نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا ہے