قومی شاہراہوں کی بھارتی اتھارٹی NHAI 23 ریاستوں میں 20 ہزار 933 کلومیٹر طویل قومی شاہراہوں پر سڑک کی صورتحال کے اعدادو شمار کو جمع کرنے، کارروائی اور تجزیہ کے لئے نیٹ ورک سروے گاڑیاں NSVs تعینات کرے گی۔
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے بتایا کہ NSVs کی تعیناتی سے NHAI کی روڈ انوینٹری اور فُٹ پاتھ کی صورتحال سے متعلق ضروری ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مدد ملے گی۔ ان میں سڑک کی دراڑیں اور گڈھے جیسے امور شامل ہیں۔
سروے کا یہ کام، تھری ڈی لیزر پر مبنی NSV نظام کا استعمال کرکے کیا جائے گا جو بغیر انسانی مداخلت کے خراب سڑکوں کی حالت کو خودکار طریقہ سے ڈیٹا حاصل کرنے اور رپورٹ کرنے میں اہل ہیں۔
وزارت نے مزید کہا کہ سروے کے ذریعے جمع کیا گیا ڈیٹا NHAI کی AI پر مبنی پورٹل ڈیٹا لیک پر اپلوڈ کیا جائے گا، جہاں NHAI میں مخصوص ماہرین کی ٹیم اِس کا تجزیہ کرے گی۔