April 2, 2025 9:37 AM

printer

قومی شاہراہوں سے متعلق بھارتی اتھارٹی NHAI نے ملک بھر میں ٹول چارجز میں 4 سے 5 فیصد کا اضافہ کیا ہے

قومی شاہراہوں سے متعلق بھارتی اتھارٹی NHAI نے ملک بھر میں ٹول چارجز میں 4 سے 5 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔ چارجز میں اِس اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ اِس سے شاہراہوں کی دیکھ بھال اور توسیع میں مدد فراہم ہوگی۔
دلی-میرٹھ ایکسپریس وے پر، سرائے کالے خان سے میرٹھ تک کار کے لیے ٹول ٹیکس 165 سے بڑھ کر 170 روپے، جبکہ غازی آباد سے میرٹھ تک 70 روپے سے بڑھ کر 75 روپے ہوجائے گا۔
اس شاہراہ پر ٹرکوں کو اب 580 روپے کی رقم ادا کرنی ہوگی۔ اسی طرح کانپور، ایودھیا، رائے بریلی اور بارہ بنکی کے راستوں سمیت لکھنؤ کے آس پاس کی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس، ہلکی گاڑیوں کے لیے 5 سے 10 روپے جبکہ بھاری گاڑیوں کے لیے 20 سے 25 روپے بڑھ جائیں گے۔
کاروں کے لیے ماہانہ پاس کی رقم میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، اب ماہانہ پاس کے لیے 930 روپے کی جگہ 950 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ نظرثانی شدہ شرحوں کا اطلاق ملک بھر کی ایکسپریس اور قومی شاہراہوں پر ہوگا۔