July 11, 2025 2:54 PM

printer

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے کہا ہے کہ آپریشن سندور سے بھارت کی، ملک ہی میں تیار کی گئی جدید ترین ٹیکنالوجی کی عکاسی ہوتی ہے۔ بھارت نے محض 28 منٹ میں پاکستان میں نو ٹھکانوں پر حملے کئے۔

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے کہا ہے کہ بھارت، ملک ہی میں تیار کی گئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے، آپریشن سندور میں کامیاب رہا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے سرحد پار پاکستان میں محض 28 منٹ کے وقت میں نو – دس ٹھکانوں پر وار کئے گئے۔

آج IIT مدراس کے، تقسیم اسناد کے 62 ویں سالانہ جلسے سے اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران بھارتی فوج کے پاس میدان جنگ میں برہموس، مربوط فضائی کمان نظام اور راڈار موجود تھے۔

قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ ہزاروں برس میں یہ ایک ایسا قیمتی دور ہے، جس سے ملک کے نوجوان محروم نہیں رہ سکتے۔

انھوں نے طلبا اور نوجوانوں سے کہا کہ وہ ٹیکنالوجی کی ایجاد کرکے اور وسائل کا استعمال کرکے، بھارت کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنائیں۔ ان وسائل میں کمیاب زمینی معدنیات، مصنوعی ذہانت AI اور کوانٹم کمپیوٹنگ شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔