قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے آج ماسکو میں روس کی سکیورٹی کونسل کے سربراہ Sergei Shoigu سے ملاقات کی ہے۔ جناب ڈوبھال نے کہا کہ بھارت کے روس کے ساتھ خصوصی اور دیرینہ روابط ہیں اور بھارت اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان اعلیٰ سطحی تعلقات ہیں اور ان مصروفیات نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن جلد ہی ہندوستان کا دورہ کریں گے اور اس کی تاریخیں تقریباً طے ہوچکی ہیں۔ تاہم اس دورے کے بارے میں کوئی مخصوص تاریخ یا ٹائم لائن ابھی واضح نہیں کی گئی ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ اورروس کے صدرولادیمیرپتن نےآنے والے دنوں میں ملاقات کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ کریملن کے ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ ٹرمپ اور پتن کے درمیان ممکنہ ملاقات سے قبل امریکہ کے ایلچی Steve Witkoff نے روس کے صدر سے ملاقات کی۔ کریملن کے معاون Uuri Ushakov نے بتایا کہ کَل ماسکو میں ہوئی بات چیت میں سہ رُخی چوٹی کانفرنس کا ذکر کیا گیا تھا لیکن رپورٹوں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ روس نے اس بارے میں کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ Ushakov نے یہ بھی بتایا کہ ٹرمپ اور پتن کے درمیان میٹنگ کی جگہ کا بھی تعین کرلیا گیا ہے جس کے بارے میں مزید تفصیلات کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔ یوکرین میں جنگ بندی کرنے کیلئے ٹرمپ نے روس کو جو وقت دیا تھا اس کی مدت جمعہ کو ختم ہو رہی ہے۔ کل وہائٹ ہائوس میں ٹرمپ سے جب اِس بارے میں سوال کیا گیا کہ کیا یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی اور پتن اِس سہ رخی چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے راضی ہوگئے ہیں تو انھوں نے کہا کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں۔
Site Admin | August 7, 2025 9:44 PM
قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے ماسکو میں روس کی سکیورٹی کونسل کے چیف سے ملاقات کی ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پتن جلد ہی بھارت کا دورہ کریں گے