August 6, 2025 10:25 PM

printer

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے ماسکو میں دو طرفہ دفاعی اور سکیورٹی اشتراک پر تبادلہئ خیال کیلئے روس کے سینئر عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کی

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال نے آج ماسکو میں سینئر روسی حکام سے ملاقات کی اور باہمی دفاعی اور سلامتی اشتراک پر تبادلہئ خیال کیا۔ جناب ڈووال ایسے وقت روس کا دورہ کررہے ہیں، جب امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نئی دلّی کی جانب سے روس سے تیل خریدنے پر بھارتی اشیاء پر محصولات میں اضافہ کردیا ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر، دفاعی صنعتی اشتراک پر بھی بات چیت کرسکتے ہیں۔ بھارت کا دفاع کے شعبے میں روس کے ساتھ دیرینہ اور وسیع تر اشتراک رہا ہے، جو دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع کی سربراہی والے فوج اور فوجی تکنیکی تعاون کے بھارت-روس بین حکومتی کمیشن، IRIGC-MMTC کے ذریعے طے پاتا ہے۔

وقت کی کسوٹی پر کھرے اترے دونوں ساجھیدار ممالک، مختلف دو طرفہ پروجیکٹوں میں بھی شامل رہے ہیں، جن میں S-400 کی فراہمی، T-90 ٹینکوں اور SU-30 MKI کی لائسنس یافتہ پروڈکشن، مِگ- 29 اور کاموو ہیلی کاپٹروں کی فراہمی، INS وکرمادتیہ اور بھارت میں AK-203 رائفلوں اور برہموس میزائلوں کی پروڈکشن شامل ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔