بھارت نے حالیہ آپریشن سندور کے دوران سرحد کے نزدیک نہیں بلکہ سرحد پار پاکستان کے اندر دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ یہ حملے بالکل مقررہ اہداف پر درستگی کے ساتھ کیے گئے۔ بھارتی مسلح افواج اِس بات کو جانتی تھی کہ کون کہاں ہے اور میزائل نے نہایت درستگی کے ساتھ ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ یہ بات آج چنئی میں IIT مدارس میں 62 ویں سالانہ جلسۂ تقسیمِ اسناد سے خطاب کرتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے کہی۔ انہوں نے آپریشن سندور کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کیلئے غیر ملکی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں چیلنج کیا کہ بھارت کی جانب کسی بھی نقصان کے بارے میں کوئی معتبر ثبوت پیش کرے۔ جناب ڈوبھال نے زور دے کر کہا کہ بھارت کی جانب معمولی، ادنیٰ شیشے کو نقصان نہیں پہنچا۔
قومی سلامتی کے مشیر نے پاکستان اور پاکستان کے انتظام والے جموں و کشمیر میں لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین کے ٹھکانوں سمیت دہشت گردی کے کیمپوں کا خاتمہ کرنے کیلئے 23 منٹ میں بالکل درست حملہ کرنے کیلئے بھارتی مسلح افواج کی ستائش کی۔ جناب ڈوبھال نے تعصب پر مبنی غیر ملکی میڈیا کے بیانیے کی مذمت کی اور قومی سلامتی کے معاملات پر ذمہ دارانہ طریقے سے شواہد پر مبنی رپورٹنگ کرنے کیلئے کہا۔
Site Admin | July 11, 2025 9:46 PM
قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے زور دے کر کہا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت نے سرحد پار پاکستان میں بغیر کسی چوک کے دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے غیرملکی میڈیا کو بھارت کی جانب نقصان کا کوئی معتبر ثبوت پیش کرنے کا چیلنج کیا