December 22, 2025 2:38 PM

printer

قومی راجدھانی میں No PUC, No Fuel مہم کے شروع ہونے کے بعد سے 2 لاکھ سے زیادہ PUC سرٹیفیکٹ جاری کیے گئے : دلّی کے ماحولیات کے وزیر منجندر سنگھ سرسا

دلّی کے ماحولیات کے وزیر منجندر سنگھ سرسا نے آج کہا ہے کہ قومی راجدھانی میں No PUC, No Fuel مہم کے شروع ہونے کے بعد سے آلودگی کو کنٹرول کرنے کے 2 لاکھ سے زیادہ سرٹیفیکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ نئی دلّی میں میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے پرائیویٹ کمپنیوں سے کہا کہ وہ GRAP مرحلے 4 کے اقدامات کی تعمیل کریں اور انہیں سخت کارروائی کیلئے خبردار کیا۔ جناب سرسا نے کہا کہ دلّی میں آلودگی کو کنٹرول کرنے والی کمیٹی اور MCD کمشنرز آلودگی پھیلانے والی صنعتوں اور غیر قانونی طور سے چلنے والی صنعتی اکائیوں کو سیل کرنے کی زبردست مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ جیسے ہی آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کے بارے میں شکایتیں موصول ہوں گی، فوراً ہی اُن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہئ موسمیات نے کہا ہے کہ کَل تک موسم میں بہتری آنے کی امید ہے اور اِس طرح خطے میں ہوا کے معیار میں بھی سُدھار آئے گا۔