January 10, 2026 9:42 PM

printer

قومی راجدھانی میں کتابوں کا 53واں عالمی میلہ آج سے شروع ہوگیا ہے، جو9 دن تک جاری رہے گا

قومی راجدھانی میں کتابوں کا 53واں عالمی میلہ آج سے شروع ہوگیا ہے، جو9 دن تک جاری رہے گا۔ اس کتاب میلے میں 35 سے زیادہ ملکوں کے ایک ہزار سے زیادہ ناشرین شرکت کر رہے ہیں۔
وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے اس کتاب میلے کا افتتاح کیا۔ اِس موقع پر اپنی تقریر میں جناب پردھان نے نئی دلّی کے کتاب میلے کو مطالعے کے کلچر کا سب سے بڑا عوامی جشن قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ کتاب میلہ دنیا بھر کے ناشرین کیلئے ایک پُروقار اور بھروسے مند پلیٹ فارم بن گیا ہے۔
جناب پردھان نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں جانکاری اور علم کو قابل رسائی اور سب کی شمولیت والا بنانا سرکار کی  ترجیح ہے۔وزیر موصوف نے بتایا کہ میلے میں قومی e-libraries کے ذریعے 23 سے زیادہ زبانوں میں 6 ہزار سے زیادہ e-Books مفت دستیاب ہوں گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب دھرمیندر پردھان نے نوجوانوں میں مطالعے کے رجحان کی حوصلہ افزائی کرنے کی سرکار کی ترجیح کو اجاگر کیا۔ اِس سال کے کتاب میلے کا خاص موضوع ہے ’’بھارتی فوج کی تاریخ، دلیری اور دانشمندی کے 75 سال‘‘۔ اس کے تحت خصوصی پویلین میں فوج کی تاریخ کے بارے میں 500 سے زیادہ کتابیں نمائش کیلئے رکھی گئی ہیں اور 100 سے زیادہ پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہ کتاب میلہ اِس مہینے کی 18 تاریخ تک جاری رہے گا۔