August 9, 2025 9:40 PM

printer

قومی راجدھانی میں شدید بارش کی وجہ سے ایک دیوار گرنے کے واقعے میں سات افراد کی موت ہوگئی

قومی راجدھانی میں رات بھر ہوئی شدید بارش کے سبب آج صبح ساؤتھ-ایسٹ ڈسٹرکٹ میں جیت پور کے نزدیک ایک دیوار کے ڈھ جانے سے7 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ اِن میں دو بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔ مہلوکین میں زیادہ مائیگرینٹ ورکرس تھے۔ PCR کال کے بعد دلّی پولیس، آگ بجھانے کا عملہ اور قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق قومی فورس کے اہلکار، جائے حادثہ پر پہنچے اور انہوں نے پھنسے ہوئے لوگوں تک پہنچنے کیلئے ملبے کو ہٹایا۔ سبھی زخمیوں کو ایمس کے ٹراما سینٹر اور صفدر جنگ اسپتال لے جایا گیا۔ کوششوں کے باوجود علاج کے دوران7 افراد کی موت ہوگئی۔