قومی راجدھانی میں دلّی پولیس اور بہار پولیس کی مشترکہ ٹیم کے ساتھ ایک تصادم میں 4 مطلوبہ جرائم پیشہ افراد مارے گئے ہیں۔

دلّی کے روہنی علاقے میں آج صبح، دلّی پولیس کرائم برانچ اور بہار پولیس کی مشترکہ ٹیم کے ساتھ ایک تصادم میں بہار سے تعلق رکھنے والے 4 مطلوبہ جرائم پیشہ افراد مارے گئے۔ تصادم کے بعد گینگسٹر رنجن پاٹھک، بِملیش مہتو، منیش پاٹھک اور امن ٹھاکر کو روہنی میں واقع ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اسپتال لے جایا گیا، جہاں اُنہیں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ یہ تمام جرائم پیشہ افراد بہار میں سنگین جرائم میں ملوث تھے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔