ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 19, 2025 10:11 PM

printer

قومی راجدھانی دلّی میں ریستوراں، Pubs اور کھانے کے ہوٹل اب معمول کے اوقات سے زیادہ کھلے رہیں گے، تاکہ شہر کی معیشت کو فروغ حاصل ہوسکے

قومی راجدھانی دلّی میں ریستوراں، Pubs اور کھانے کے ہوٹل اب معمول کے اوقات سے زیادہ کھلے رہیں گے، تاکہ شہر کی معیشت کو فروغ حاصل ہوسکے۔ اِس سلسلے میں دلّی کے لیفٹیننٹ گورنر وِنے کمار سکسینا نے آج ایک فائل کو منظوری دی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر جناب سکسینا نے کہا کہ کام کاج کے اوقات میں اِس توسیع سے دلّی میں Night Economy کو فروغ حاصل ہوگا، جس سے شہر میں سرمایہ کاری کو راغب کیا جاسکے گا اور روزگار کے اضافی مواقع پیدا ہوسکیں گے۔ کام کاج کے اوقات کے مطابق ریستوراں، Pubs اور کھانے کے ہوٹل دیر رات 1 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ 3 ستارہ ہوٹلوں میں ریستوراں اور Bars کو دیر رات 2 بجے تک کُھلے رہنے کی اجازت ہوگی۔ تاہم 4 اور 5 ستارہ ہوٹلوں میں ریستوراں اور Bars کو 24 گھنٹے اور ہفتے میں ساتوں دن کُھلے رہنے کی اجازت ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔