قومی راجدھانی دلّی میں، آج کئی مارکیٹ بند رہیں گی، کیونکہ بیوپاریوں نے پہلگام کے دہشت گردانہ حملے پر احجاج کے لیے بند کا اعلان کیا ہے۔ آل انڈیا ٹریڈرس کی کنفیڈریشن نے کہا ہے کہ دلّی کی کاروباری انجمنوں نے پہلگام میں دہشت گردوں کے حملے کے تناظر میں مارکیٹ پوری طرح بند رکھنے کا نعرہ دیا ہے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔ V/C – Bhanu
مرنے والوں کے تئیں خراجِ عقیدت اور سرکار کے ساتھ مضبوط یگانگت کے اظہار کے طور پر دلّی کی سرکردہ تجارتی انجمنوں نے شہر میں مارکیٹ مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ آل انڈیا ٹریڈرس کی کنفیڈریشن نے دلّی کے سبھی بیوپاریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے کاروباری ادارے بند رکھیں اور پُر امن بند کا اہتمام کریں۔ نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنفیڈریشن کے سکریٹری جنرل اور BJP کے ممبر پارلیمنٹ پروین کھنڈیلوال نے کہا کہ یہ بند احتجاج نہیں بلکہ خراجِ عقیدت اور قومی یکجہتی کی علامت ہے۔ انہوں نے سبھی کاروباری افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اپنی مارکیٹ میں تمام ضروری احتیاطی اقدامات کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ بند پُر امن رہے۔