ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 31, 2025 10:02 AM | IMD weather

printer

قومی راجدھانی دلّی اور NCR کے علاقوں میں آج صبح سویرے سے رُک رُک کر بارش ہو رہی ہے۔

قومی راجدھانی دلّی اور NCR کے علاقوں میں آج صبح سویرے سے رُک رُک کر بارش ہو رہی ہے۔ بھارت کے موسمیات محکمے IMD نے آسام، میگھالیہ اور راجستھان میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے بہار، چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش، جموں اور کشمیر، لداخ اُڈیشہ، اتراکھنڈ، مغربی بنگال اور سکّم سمیت آج شمال مغربی بھارت میں اسی طرح کے حالات رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ انڈومان نکّوبار جزائر، گنگا کے تاس والے مغربی بنگال اور جھارکھنڈ سمیت شمال مغربی بھارت کے حصوں میں اگلے دو سے تین روز کے دوران بجلی چمکنے اور تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک ہونے کا امکان ہے۔ IMD نے تمل ناڈو، پدوچیر اور کرائکل کے کئی مقامات پر آج گرمی اور حبس کا موسم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں