آیوش کی وزارت نے پروفیسر بنواری لال گوڑ، ویدیہ Neelakandhan Mooss E.T. اور ویدیہ بھاونا پراشر کو تعلیمی، روایتی اور سائنٹفک شعبوں میں اُن کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں قومی دَھن وَنتری آیوروید ایوارڈ2025دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آیوش کی وزارت نے بتایا کہ یہ ایوارڈ اُن افراد کی خدمات کا اعتراف ہیں جنھوں نے آیوروید کے فروغ، تحفظ اور اِس کی ترقی میں اثرانگیز خدمات انجام دی ہیں۔ وزارت نے کہا ہے کہ اِس برس کے ایوارڈ یافتگان کلاسیکی دانشوری، زندہ روایت اور سائنٹفک اختراعات کے ایک منفرد اتصال کی نمائندگی کرتے ہیں۔
Site Admin | October 2, 2025 9:33 PM
قومی دَھن وَنتری آیوروید ایوارڈ 2025 پروفیسر بنواری لال گوڑ، ویدیہ Neelakandhan Mooss E.T. اور ویدیہ بھاونا پراشر کو اِس شعبے میں اُن کی خدمات کیلئے دیا گیا ہے