بہار قانون ساز اسمبلی انتخابات 2025 کی تکمیل کے بعد، نئی سرکار کی تشکیل سے متعلق غیر رسمی تبادلہ خیال کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ آج مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے سربراہ چراغ پاسوان نے جنتا دَل (یونائٹیڈ) کے صدر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی۔ پٹنہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاسوان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ میٹنگ کے دوران، سرکار کے ڈھانچے اور اتحاد کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہندوستانی عوام مورچہ کے قومی صدر سنتوش سُمن نے بھی آج وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی۔ جناب سُمن نے کہا کہ نتیش کمار، الائنس کے اتفاق رائے سے قابل قبول لیڈر ہیں۔ بہت سے نومنتخب MLAs اور سینئر لیڈر، وزیر اعلیٰ کو اُن کی قیادت میں NDA کی واضح اکثریت حاصل کرنے کے بارے میں مبارکباد دینے کیلئے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ رہے ہیں۔ اِسی دوران سرکار کی تشکیل کے عمل سے متعلق BJP کے ریاستی صدر ڈاکٹر دلیپ جیسوال نے کہا کہ تمام باتوں کو دو دن کے اندر حتمی شکل دے دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ BJP کی مرکزی قیادت فیصلہ کرے گی۔
Site Admin | November 15, 2025 9:47 PM
قومی جمہوری اتحاد کے رہنمائوں نے بہار میں سرکار کی تشکیل سے متعلق تبادلہ خیال شروع کردیا ہے