قومی جمہوری اتحاد NDA نے بہار انتخابات کیلئے سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کردیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں BJP کے جنرل سکریٹری ونود تاوڑے نے بتایا کہ BJP اور JDU میں ہر ایک پارٹی، 101 حلقوں سے چنائو لڑے گی۔ لوک جن شکتی پارٹی رام ولاس 29 سیٹوں پر، راشٹریہ لوک مورچہ اور ہندوستانی عوام مورچہ 6-6 سیٹوں پر چنائو لڑیں گے۔یہ اعلان نئی دلّی میں BJP کے صدر دفتر میں اتحادی پارٹیوں کے سرکردہ رہنمائوں کی باقاعدہ بات چیت کے بعد کیا گیا ہے۔ BJP اور اس کی اتحادی پارٹیوں کے درمیان کافی طویل بات چیت کے بعد NDAمیں سیٹوں کی تقسیم کے بارے میں آج قطعی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اتحاد میں دونوں بڑی پارٹیوں BJP اور جنتا دَل یو کو اپنی اپنی انتخابی سیٹوں کی تعداد کم کرنی پڑی۔ 2020 کے اسمبلی انتخابات میں BJP نے 110 سیٹوں پر جبکہ جنتا دَل یونائٹیڈ نے 115 سیٹوں پر چنائو لڑا تھا۔ BJP نے اِن میں سے 74 پر کامیابی حاصل کی تھی۔ اُس وقت چراغ پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) نے آزادانہ طور پر انتخاب میں حصہ لیا تھا، جس کی وجہ سے بہت سے حلقوں میں ووٹ تقسیم ہوگئے تھے اور JDU کو کافی نقصان ہوا تھا۔ اُسے محض 43 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔ اب NDA میں چراغ پاسوان واپس آگئے ہیں لہٰذا اب برسر اقتدار اتحاد کو اِس شمولیت سے جو فائدہ ہوگا اُس کی وضاحت 2025 کے انتخابی نتائج سے ہوگی۔اسی دوران، عظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم کا معاملہ ابھی حل نہیں ہوا ہے لہٰذا تعطل کو ختم کرنے کیلئے نئی دلّی میں RJD رہنما تیجسوی پرساد یادو اور کانگریس رہنما راہل گاندھی کے درمیان بات چیت کا امکان ہے۔ وکاس شیل انسان پارٹی VIP کے صدر مکیش ساہنی نے بھی، RJD اور کانگریس رہنمائوں کے ساتھ بات چیت کیلئے نئی دلّی کا رخ کیا ہے۔
Site Admin | October 12, 2025 9:47 PM
قومی جمہوری اتحاد نے بہار اسمبلی انتخابات کیلئے سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کردیا ہے۔ BJP اور JDU میں سے ہر ایک پارٹی 101 سیٹوں پر چنائو لڑے گی۔ LJP رام ولاس 29 اور RLM نیز HAM چھ-چھ سیٹوں پر چنائو لڑیں گی