قومی جانچ ایجنسی NIA نے کَل جموں میں NIA کی خصوصی عدالت میں 22 اپریل کے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں ایک فرد جرم داخل کی ہے۔ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اُس نے پاکستان میں قائم لشکر طیبہ اور اُس کی حلیف جماعت دہشت گرد تنظیم کی حیثیت سے The Resistance Front (TRF) سمیت اِس کیس میں 7 ملزموں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ NIA نے کہا ہے کہ پاکستان کی پشت پناہی والے دہشت گردوں نے مذہب کو بنیاد بنا کر لوگوں کو ہلاک کیا اور اس حملے میں 25 سیاح اور ایک مقامی شہری ہلاک ہوا۔
NIA نے اپنی چارج شیٹ میں کہا ہے کہ لشکر طیبہ کے سرغنہ حافظ سعید اور TRF کے سرغنہ حبیب اللہ ملک، جو ساجد جَٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، پہلگام میں Baisaran کے سبزہ زار میں 22 اپریل کے حملے کی منصوبہ بندی کرنے اور اُسے انجام دینے میں ملوث تھے۔ چارج شیٹ میں تین پاکستانی دہشت گردوں، فیصل Jatt عرف سلیمان شاہ، حبیب طاہر عرف جِبران اور حمزہ افغانی کی نشاندہی کی گئی ہے، جنہوں نے مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو ہلاک کیا۔ یہ تینوں دہشت گرد 29 جولائی کو سری نگر کے نزدیک Dachigam میں آپریشن مہادیو کے دوران سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مارے گئے تھے۔ ایجنسی نے بھارت کے خلاف دو ملزموں پرویز احمد اور بشیر احمدJother کے خلاف بھی چارج شیٹ داخل کی ہے، جنہیں دہشت گردانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو پناہ دینے کیلئے جون میں گرفتار کیا گیا تھا۔×