June 22, 2025 3:06 PM

printer

قومی جانچ ایجنسی NIA نے پہلگام کے دہشت گردانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کی مدد کرنے کی بنا پر دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے کیس میں قومی جانچ ایجنسی NIA نے حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو مبینہ طور پر پناہ دینے کی بنا پر دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اِسے ایک بڑی پیش رفت مانا جا رہا ہے۔

ایک بیان میں NIA نے کہا ہے کہ اِن دو افراد نے حملے میں ملوث تین مسلح دہشت گردوں کی شناخت کا انکشاف کیا ہے۔ جن دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اُن میں سے ایک Batkote کا رہنے والا پرویز احمد Jothar اور دوسرا Hill Park پہلگام کا بشیر احمد Jothar ہے۔

ایجنسی نے کہا ہے کہ ملزموں نے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ حملہ آور دہشت گرد تنظیم لشکرطیبہ سے وابستہ پاکستانی شہری تھے۔

 NIA کے مطابق پرویز اور بشیر نے حملے سے پہلے Hill Park میں ایک عارضی Hut میں دانستہ طور پر تین مسلح دہشت گردوں کو پناہ دی تھی۔ گرفتار کیے گئے افراد نے دہشت گردوں کو کھانا، رہنے کی جگہ اور دیگر مدد فراہم کی تھی۔ NIA نے غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت اِن دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔