قومی ایجنسی NIA نے لال قلعہ علاقے کے نزدیک کار بم دھماکے میں ملوث دہشت گرد کے ایک اور اہم ساتھی کو گرفتار کیا ہے۔ کشمیر کے رہنے والے Jasir Bilal Wani کو سری نگر سے گرفتار کیا گیا۔ ایجنسی کے مطابق وانی نے مبینہ طور پر دہشت گردانہ حملے کو انجام دینے کیلئے تکنیکی مدد فراہم کی تھی، جس میں 10 بے قصور افراد ہلاک اور تقریباً 25 افراد زخمی ہوئے۔ NIA نے انکشاف کیا ہے کہ وانی نے دھماکے سے پہلے ڈرونز کو ماڈیفائی کیا اور راکٹ بنانے کی کوشش کی۔ ایجنسی نے مزید بتایا کہ وانی حملے کا ایک سرگرم ساتھی سازش کار تھا اور اُس نے دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ بنانے کیلئے دہشت گرد عمر نبی کے ساتھ مل کر کام کیا تھا۔ تحقیقاتی ایجنسی نے بتایا کہ وہ بم دھماکے کے پیچھے سازش کا پتہ لگانے کیلئے مختلف پہلوؤں کا پتہ لگا رہی ہے۔
دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنے والی ایجنسی کی کئی ٹیمیں دہشت گردانہ حملے میں ملوث ہر شخص کی شناخت کیلئے مختلف ریاستوں میں تلاشی کی کارروائیاں کر رہی ہیں۔×