قومی جانچ ایجنسی NIA نے امرتسر پولیس چوکی پر ہوئے گرینیڈ حملے کے سلسلے میں پنجاب اور ہریانہ میں دہشت گرد تنظیم ببّر خالصہ انٹرنیشنل BKI سے وابستہ مختلف مقات پر تلاشی کی کارروائی انجام دی۔ ایک بیان میں NIA نے مطلع کیا ہے کہ کَل پنجاب کے امرتسر، تَرن تارن، فیروزپور، پٹھانکوٹ، کپورتھلہ اور روپ نگر ضلعوں کے ساتھ ساتھ ہریانہ کے سِرسا میں کُل 15 مقامات پر تلاشی کی کارروائی انجام دی گئی۔ تلاشی کے دوران موبائل فون، ڈیجیٹل آلات اور دیگر دستاویزات سمیت متعدد قابل اعتراض مواد ضبط کیا گیا۔ ببر خالصہ دہشت گرد تنظیم سے متعلق مزید سراغ پانے کیلئے اِن کی جانچ کی جارہی ہے۔
پولیس اسٹیشن چھاؤنی کے تحت واقع پولیس چوکی Gumtala پر گرینیڈ حملہ دو شمالی ریاستوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ببر خالصہ انٹرنیشنل کے کارِندوں کی طرف سے نشانہ بناکر کئے جانے نے والے حملوں کا ایک حصہ تھا۔ ممنوعہ تنظیم ببر خالصہ انٹرنیشنل سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم Happy Passian نے اس حملے کا دعویٰ کیا۔
NIA نے مزید کہا ہے کہ تحقیقات کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ سروَن سنگھ کے ذریعہ حملہ آوروں، بگّا سنگھ اور مندیپ سنگھ کو، گرینیڈ کے علاوہ دہشت گردانہ حملے کیلئے مالی مدد فراہم کی گئی۔ بگّا سنگھ کو اس سال فروری میں پنجاب پولیس نے کیس کی ابتدائی تحقیقات کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا، تاہم مندیپ سنگھ ابھی بھی مفرور ہے۔×