قومی تحقیقاتی ایجنسیNIA نے حزب المجاہدین دہشت گرد تنظیم کے سرغنہ طارق احمد میر کی غیر منقولہ املاک کو ضبط کرلیا ہے۔ طارق کشمیر وادی میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے لیے ممنوعہ تنظیم کے سرگرم ملیٹینٹوں کو ہتھیار اور گولی بارود سپلائی کرنے میں ملوث تھا۔ جموں میں NIA خصوصی عدالت کے احکامات پر ایجنسی نے طارق کی غیر منقولہ املاک کو ضبط کرلیا۔
اسے اس سال اپریل میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔x