December 2, 2025 9:56 AM | NIS Searches

printer

قومی تحقیقاتی ایجنسی NIA نے دلی کار دھماکے کی جانچ کے ایک حصے کے طور پر جموں اورکشمیر اور اترپردیش میں مختلف مقامات پر تلاش کی کارروائی انجام دی ہے

 

قومی تحقیقاتی ایجنسی NIA نے دلی کار دھماکے کی جانچ کے ایک حصے کے طور پر جموں اورکشمیر اور اترپردیش میں مختلف مقامات پر تلاش کی کارروائی انجام دی ہے۔ اپنے بیان میں NIA نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے شوپیاں، کُلگام، پُلوامہ اور اونتی پورہ ضلعوں کے آٹھ مقامات اور لکھنو میں ایک مقام پر کَل تلاش کی کارروائی کی گئی۔NIA  نے مزید کہا کہ دونوں ریاستوں میں کئی ملزموں اور مشتبہ افراد کے ٹھکانوں سے تلاش کے دوران مختلف ڈجیٹل آلات اور دیگر اشتعال انگیز مواد ضبط کیا گیا۔

NIA نے اِس سے پہلے گذشتہ مہینے ہریانہ کے فرید آباد میں واقع الفلاح یونیورسٹی کے احاطے اور دیگر مقامات پر  کلیدی ملزم ڈاکٹر مزمل شکیل غنی اور ڈاکٹر شاہین سعید کے ٹھکانوں پر تلاش کی کارروائی انجام دی تھی۔

ایجنسی نے اِس معاملے میں اب تک سات کلیدی ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔x