قومی تحقیقاتی ایجنسی NIA نے اس مارچ میں امرتسر ٹمپل پر ہوئے گرینیڈ حملے میں مطلوب اہم ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم شرنجیت کمار کا تعلق گرداس پور ضلع کے بٹالہ گاؤں سے ہے اسے کل بہار میں گیا سے گرفتار کیا گیا۔
NIA ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزم دہشت گردانہ حملے کی سازش رچنے اور اس پر عمل کرنے میں سرگرمی سے ملوث تھا۔ یہ حملہ 2 بائک سواروں نے کیا تھا۔ یہ لوگ بیرونِ ملک یوروپ، امریکہ اور کناڈا میں مقیم اپنے آقاؤں کے اشاروں پر کام کر رہے تھے۔x