ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 28, 2024 11:58 AM | NIA Searches

printer

قومی تحقیقاتی ایجنسی NIA نے، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ کے Giridih ضلعے کے دور دراز گاؤوں میں مختلف جگہوں پر چھاپے مارے ہیں۔

قومی تحقیقاتی ایجنسی NIA نے، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ کے Giridih ضلعے کے دور دراز گاؤوں میں مختلف جگہوں پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ کارروائی پچھلے سال ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے دوران پولنگ اور سکیورٹی ٹیم پر، CPI ماؤ نواز کی طرف سے کیے گئے حملے کے سلسلے میں کی گئی ہے۔ کارروائی کے دوران NIAٹیم نے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقد رقم برآمد کی ہے، اس کے ساتھ ساتھ نکسل پمفلیٹس، کتابچے، موبائل فون، ڈیجیٹل آلات اور دیگر مجرمانہ نوعیت کا سامان بھی ضبط کیا ہے۔

NIA نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چھاپوں کی یہ کارروائی گَریابند اور دھم تری ضلعوں کے ماؤ نوازوں سے متاثرہ علاقوں میں رَوَن ڈِگّی، سیمرا، منی پور، گھورا گاؤں، کیرابہارا اور گَریابند گاؤوں میں 11 مشتبہ افراد سے تعلق رکھنے والی کئی جگہوں پر کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں