قومی تحقیقاتی ایجنسی NIA نے دلّی لال قلعہ دھماکے میں ملوث مزید چار اصل قصورواروں کو گرفتار کیا ہے۔ NIA نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اِنھیں دلّی کی ایک عدالت کی جانب سے پیش کئے جانے کے احکامات پر جموں وکشمیر کے سرینگر سے حراست میں لیا گیا ہے۔ NIA نے ان قصورواروں کی جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مزمل شکیل Ganai، ڈاکٹر عدیل احمد راتھر اور مفتی عرفان احمد Wagay اور اترپردیش کی ڈاکٹر شاہین سعید کے طور پر شناخت کی ہے۔ اِس معاملے میں گرفتاریوں کی کُل تعداد بڑھ کر 6 ہوگئی ہے۔