November 26, 2025 2:57 PM | NIA Delhi Bomb Blast

printer

  قومی تحقیقاتی ایجنسی نے دلّی دھماکے کے معاملے میں دہشت گرد Umar Un Nabi کو مدد فراہم کرنے کے الزام میں فریدآباد کے ایک باشندے کو گرفتار کیا ہے۔

قومی جانچ ایجنسی NIA نے آج فرید آباد کے رہنے والے ایک شخص کو دلی دھماکے سے قبل دہشت گرد Umar Un Nabi کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ NIA نے ایک بیان میں کہا کہ ملزم جس کی شناخت ہریانہ کے فرید آباد کے رہنے والے Soyab کے طور پر ہوئی ہے، اس معاملے میں گرفتار ہونے والا ساتواں اہم  ملزم ہے۔

 NIA کے مطابق، تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ Soyab نے 10 نومبر کے کار دھماکے سے پہلے  دہشت گرد Umar Un Nabi کو لاجسٹک مدد فراہم کی تھی جس میں قومی راجدھانی میں لال قلعہ کے باہر کئی افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے تھے۔

انسداد دہشت گردی ایجنسی نے مزید کہا کہ دھماکے کے پیچھے دہشت گردی کی مکمل سازش کو بے نقاب کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر گرفتار افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔