قومی اسٹاک ایکسچینج NSE نے آج نفٹی WAVES انڈیکس شروع کیا ہے۔ میڈیا اور انٹرٹینمنٹ صنعت کی 43 کمپنیاں، اِس کا حصہ ہوں گی۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور NSE کے منیجنگ ڈائریکٹر اور CEO آشیش کمار چوہان، اِس موقع پر موجود تھے۔ مہاراشٹر سرکار نے آج کئی مفاہمت ناموں پر بھی دستخط کیے ہیں۔ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے جانے کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب فڑنویس نے کہا کہ بھارت میں کہانیاں سنانے کی ایک روایت رہی ہے اور یہ مفاہمت نامے، اِس روایت کو دنیا تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ مہاراشٹر سرکار نے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ترین اسٹوڈیو قائم کرنے کیلئے Godreg گروپ کے ساتھ بھی ایک مفاہمت نامہ کیا ہے۔Godreg گروپ دو مرحلوں میں تقریباً 2 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی اور امید ہے کہ اِس سے ڈھائی ہزار نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
Site Admin | May 2, 2025 9:42 PM
قومی اسٹاک ایکسچینج NSE نے آج نفٹی WAVES انڈیکس شروع کیا ہے