قومی آفات سے نمٹنے والی فورس NDRF نے ہماچل پردیش کے کانگڑا اور چمبا میں بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ کارروئیوں کے علاوہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کا کام انجام دیا ہے۔

قومی آفات سے نمٹنے والی فورس NDRF نے ہماچل پردیش کے کانگڑا اور چمبا میں بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ کارروئیوں کے علاوہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کا کام انجام دیا ہے۔ NDRF نے انتہائی خراب موسم کے باوجود گزشتہ دو روز کے دوران 3 ہزار 700 سے زیادہ لوگوں کو بچایا۔

کانگڑا ضلعے میں 26 اور 27 اگست کی درمیانی رات سے بِیاس دریا طغیانی پر ہے اور اندورا کی اَرنی یونیورسٹی کے احاطے میں سیلاب کا پانی داخل ہو گیا ہے۔ راحتی ٹیم نے 412 طلبا اور اسٹاف کے 15 ارکان سمیت کل 427 افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا، جبکہ مزید 26 افراد کو بحفاظت یونیورسٹی سے کسی اور جگہ منتقل کر دیا۔ ٹیم نے اندورا سَب ڈویژن کے مانڈ اور Sanor علاقوں میں شدید سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر 15 افراد کو بچایا۔

چمبا ضلعے میں NDRF کی ٹیم نے، جسے جاری شری  منی مہیش جی یاترا کے لیے تعینات کیا گیا ہے، لوگوں کو بحفاظت نکالنے کی ایک بڑی کوشش شروع کی ہے۔ اُس نے Dunali کے لیے 3 ہزار 269 یاتریوں کو بحفاظت نکال کر دوسرے مقامات پر پہنچا دیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔