ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 16, 2025 3:09 PM

printer

قوم، آج سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو اُن کی ساتویں برسی پر یاد کر رہی ہے۔

قوم، آج سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو اُن کی ساتویں برسی پر یاد کر رہی ہے۔ آنجہانی رہنما نے آج ہی کے دن 2018 میں اس دار فانی کو الوداع کہا تھا۔ اٹل بہاری واجپئی نے وزیراعظم کے طور پر تین مرتبہ فرائض انجام دیئے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج قومی راجدھانی میں اُن کی سمادھی سدَیو اٹل پر گلہائے عقیدت نذر کیے۔ مرکزی وزراء راجناتھ سنگھ، جے پی نڈّا، کرن رجیجو، گجیندر سنگھ شیخاوت، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور دلّی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور دیگر سرکردہ شخصیات بھی اِس موقع پر موجود تھیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں