ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

September 11, 2025 3:09 PM

printer

قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے دوحہ میں اسرائیل کے ہلاکت خیز فضائی حملے کے بعد اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کو ریاستی دہشت گردی کی پاداش میں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی بات کہی ہے

قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے دوحہ میں اسرائیل کے ہلاکت خیز فضائی حملے کے بعد اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کو ریاستی دہشت گردی کی پاداش میں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی بات کہی ہے۔ قطر کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کے بیانات کے باوجود قطر خطّے میں اور اس سے باہر ایک بھروسے مند اور غیر جانب دار ثالث کا رول ادا کرنا جاری رکھے گا۔ اسرائیل کی فورسز نے کل غزہ پٹی میں بمباری جاری رکھی، جس میں 70 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے۔ اِدھر اس نے یمن میں بھی حملے کیے ہیں، جس میں کم سے کم 35 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ انسانی امداد اور انسانی حقوق کی تنظیم اسرائیل کی طرف سے جبراً انخلا کے حکم پر خطرہ ظاہر کیا ہے، جس میں 10 لاکھ لوگوں کو غزہ شہر کو چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔×