ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

September 14, 2025 9:55 PM

printer

قطر، دوحہ پر حماس کو نشانہ بناکر کئے گئے اسرائیلی حملے کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کیلئے، عرب اور اسلامی ملکوں کی ہنگامی سربراہ میٹنگ کی میزبانی کرے گا

عرب-اسلامی ملکوں کے رہنما پچھلے ہفتے قطر میں فلسطینی ملیٹینٹ گروپ حماس کو نشانہ بناکر کیے گئے اسرائیلی حملے کے بعد قطر کی حمایت میں یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے کل دوحہ میں جمع ہوں گے۔ یہ ہنگامی سربراہ اجلاس، جس میں عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے ارکان شرکت کریں گے، آج وزرائے خارجہ کی میٹنگ سے شروع ہوا تاکہ کل کے سربراہ اجلاس کے لیے قرارداد کے ایک مسودے پر غور و خوض کیا جا سکے۔ قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصار نے کہا کہ کل منعقد ہونے والے سربراہ اجلاس میں اسرائیلی حملے سے متعلق ایک قرارداد پر غور کیا جائے گا۔ اسرائیل کے اس حملے نے، جس کے بارے میں حماس کا کہنا ہے کہ اس میں اس کے پانچ ارکان مارے گئے ہیں تاہم اُس قیادت محفوظ رہی، خلیجی عرب ریاستوں کو ایک صف میں لا کھڑا کیا ہے۔اس حملے کے بعد متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بھی کشیدہ ہوگئے ہیں۔ دونوں ملکوں نے 2020 میں اپنے تعلقات معمول پر لائے تھے۔