قزاخستان کے شہر Shymkent میں 16 ویں ایشیائی نشانے بازی چیمپئن شپ میں بھارت نے تاریخ ساز کارنامہ انجام دیا ہے۔ بھارت، چیمپئن شپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سونے کے 50 تمغے جیت کر سرِ فہرست ہے۔ اُس نے چاندی کے 26 اور کانسے کے 23 تمغوں سمیت مجموعی طور پر 99 تمغے جیتے ہیں۔ میزبان قزاخستان تمغوں کی فہرست میں دوسرے مقام پر، جبکہ چین تیسرے مقام پر ہے۔ بھارت کے انکور متّل نے کل چیمپئن شپ کے آخری دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں کے ڈبل ٹریپ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔×
Site Admin | August 31, 2025 9:30 AM | Shooting Asian Championship
قزاخستان کے شہر Shymkent میں 16 ویں ایشیائی نشانے بازی چیمپئن شپ میں بھارت نے تاریخ ساز کارنامہ انجام دیا ہے۔
