قزاخستان کے شہر Shymkent میں جاری 16ویں ایشیائی نشانے بازی چیمپئن شپ میں بھارت کے تمغوں کی مجموعی تعداد 50 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس طرح بھارت اب تمغوں کے لحاظ سے سرِفہرست ہے۔
خواتین کے Trap مقابلے میں Neeru Dhanda نے سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ قطر کی Ray Bassil نے چاندی کا تمغہ اور بھارت کی Aashima Ahlawat نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ Neeru اور Aashima نے Preeti Rajak کے ساتھ بھارت کیلئے ٹیم مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا۔
اسی طرح مردوں کے Trap مقابلے میں Bhowneesh Mendiratta نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ وہ چین کے کھلاڑی Qi Ying سے تھوڑے ہی پیچھے رہ گئے۔
سینئر خواتین کے 25 میٹر پسٹل مقابلے میں مَنو بھاکر چوتھے مقام پر رہیں، جبکہ ایشا سنگھ چھٹے مقام پر رہیں۔ البتہ ٹیم مقابلے میں انہوں نے سِمرن پریت کور کے ساتھ کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔
ایشیائی نشانے بازی چیمپئن شپ ختم ہونے میں ابھی تین دن باقی ہیں۔ فی الحال بھارت تمغوں کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔ اس نے سونے کے 29، چاندی کے 11 اور کانسے کے 14 تمغے جیتے ہیں۔ x