بھارتی اولمپک کھلاڑی Elavenil Valarivan نے قزاخستان کے Shymkent میں جاری سولہویں ایشین نشانے بازی چمپئن شپ میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ کسی برّ اعظمی مقابلے میں انفرادی طور پر یہ اُن کا لگاتار دوسرا تمغہ ہے۔ اِس سے پہلے انہوں نے جکارتہ میں 2024 کی ایشیائی چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ تمل ناڈو کی رہنے والی 26 سالہ Valarivan نے فائنل میں متاثر کن کار کردگی کا مظاہرہ کیا اور 253 اعشاریہ 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا۔ یہ اسکور، نیا قومی ریکارڈ بن گیا ہے جو کہ عالمی سطح پر اُن کی لگاتار بہترین کار کردگی کی عکاسی کرتا ہے۔ اِس مقابلے میں چین کی Peng Xinlu نے چاندی کا، جبکہ جنوبی کوریا کی Kwon Eun-ji نے کانسے کا تمغہ جیتا۔
Site Admin | August 22, 2025 9:35 PM
قزاخستان میں ایشیائی نشانے بازی چمپئن شپ میں خواتین کے دس میٹر کے ایئر رائفل مقابلے میں بھارت کی Elavenil Valarivan نے سونے کا تمغہ جیتا ہے
