December 1, 2025 9:48 PM

printer

قبائلی قیام گاہوں اور دیہی برادریوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے پردھان منتری جن جاتیہ اُنّت گرام ابھیان کے تحت 17 کروڑ روپے سے زیادہ کی معاشی مدد منظور کی گئی ہے

قبائلی قیام گاہوں اور دیہی برادریوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے پردھان منتری جن جاتیہ اُنّت گرام ابھیان کے تحت 17 کروڑ روپے سے زیادہ کی معاشی مدد منظور کی گئی ہے۔ سیاحت اور ثقافت کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں اپنے تحریر جواب میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اسکیم، قیام گاہوں کو ڈیویلپ کرتے ہوئے قبائلی برادریوں کیلئے اُن کے علاقوں میں ذمہ دار سیاحت اور گذر بسر کے مزید مواقع پیدا کرنے پر مرکوز ہے۔ جناب شیخاوت نے مزید بتایا کہ یہ اسکیم، دیہی برادریوں کی ضرورتوں کیلئے 5 لاکھ روپے تک کی معاشی مدد فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔ ساتھ ہی اِس اسکیم کے تحت ہر کنبے کو دو نئے کمرے تعمیر کرنے کیلئے 5 لاکھ روپے تک اور موجودہ کمروں کی تزئینِ نو کیلئے 3 لاکھ روپے تک کی مدد دی جاتی ہے۔