قانون و انصاف کے مرکزی وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے آج نئی دلّی میں Live Cases Dashboard of Legal Information Management & Briefing System (LIMBS) کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب میگھوال نے کہا کہ اِس تقریب کا مقصد حکومت کے مقدمات کے بندوبست میں شفافیت، جواب دہی اور موثر کارکردگی میں اضافہ کرنا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جناب میگھوال نے کہا کہ اِس ڈیشبورڈ کے ذریعے حکومت نے معلومات سے متعلق ایک طریقۂ کار تیار کیا ہے، جو سپریم کورٹ، ہائی کورٹ یا کسی دیگر عدالت میں آئندہ 7 دنوں میں سبھی معاملات پر ہونے والی سماعت سے متعلق تفصیلات فراہم کرے گا، جن کا تعلق حکومت کی مختلف وزارتوں سے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افسران اور وزراء اپنے اپنے دفتر سے اپنے ڈیشبورڈ کے ذریعے براہ راست اِس معلومات پر نظر رکھ سکتے ہیں اور اُنہیں آئندہ ہفتے میں پیش ہونے والی معاملات سے متعلق اپڈیٹ بھی موصول ہوں گی۔
اِس وقت LIMBS پورٹل پر 53 وزارتوں اور محکموں کے تقریباً 7 لاکھ مقدمات ہیں۔
Site Admin | October 14, 2025 9:21 PM
قانون و انصاف کے مرکزی وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے آج نئی دلّی میں LIMBS کا افتتاح کیا