قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے آج کہا کہ مودی حکومت دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے تمام محاذوں پر کارروائی کر رہی ہے۔ پٹنہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جناب میگھوال نے کہا کہ پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کے بعد ملک میں بہت زیادہ غم وغصہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بہار سے یہ اعلان کیا ہے کہ بے گناہ سیاحوں کی ہلاکت کی بے رحمانہ کارروائی کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ وزیر اعظم کا عہد ہے کہ جہاں کہیں بھی دہشت گرد چھپے ہوئے ہوں، اُن ہر حال میں سزا دی جائے گی اور اُن کے اُن آقائوں کو بھی عبرتناک سزا ملے گی جنھوں نے اِس حملے کی سازش کی ہے۔
جناب میگھوال نے کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں اور سندھو آبی معاہدے کو منسوخ کردیا گیا ہے، جو کہ ایک جامع کارروائی ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات، جن میں درج فہرست کی ذاتوں کی برادریوں کے لوگ بھی شامل ہیں، سرکاری اسکیموں سے استفادہ کریں۔
Site Admin | April 27, 2025 9:31 PM
قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے آج کہا کہ مودی حکومت دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے تمام محاذوں پر کارروائی کر رہی ہے
