قانون اور انصاف محکمے کے وزیر ارجن رام میگھوال نے کہا ہے کہ گذشتہ 11 برسوں میں نریندر مودی سرکار کی پالیسیوں کی بدولت سماجی انصاف کا بنیادی جذبہ حقیقت کی شکل اختیار کرتا ہوا نظر آنے لگا ہے۔ آج نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ مدرا یوجنا سے شہریوں کی اقتصادی صلاحیت کو مستحکم بنایا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اِس کے نتیجے میں ملک میں 25 کروڑ لوگ غربت کی سطح سے باہر آگئے ہیں۔
جناب میگھوال نے زور دے کر کہا کہ سرکار پورے ملک میں کچے مکانوں کو پکے مکانوں میں بدل رہی ہے اور ہر گھر میں بجلی اور بیت الخلا کی سہولت کو یقینی بنارہی ہے۔