February 16, 2025 9:39 PM

printer

فیس بک، انسٹاگرام اور وہاٹس ایپ، Meta کمپنی کے ماتحت ہیں۔ اس کمپنی نے پچاس ہزار کلو میٹر کے ایک زیر سمندر نئے کیبل پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے

فیس بک، انسٹاگرام اور وہاٹس ایپ، Meta کمپنی کے ماتحت ہیں۔ اس کمپنی نے پچاس ہزار کلو میٹر کے ایک زیر سمندر نئے کیبل پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے۔ Waterworth نام کے اِس پروجیکٹ کا مقصد، بھارت اور امریکہ کے درمیان ڈیجیٹل کنیکٹی ویٹی میں توسیع کرنا ہے۔
Meta کے مطابق Waterworth پروجیکٹ سے، امریکہ، بھارت، برازیل، جنوبی افریقہ اور دیگر اہم علاقوں تک رابطہ فراہم ہوگا جس میں صنعت کو ترجیح حاصل رہے گی۔
کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس سرمایہ کاری سے، اقتصادی نشو ونما اور ڈیجیٹل شمولیت کے Meta کمپنی کے عزم کی تصدیق ہوتی ہے جس سے بھارت کے ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل منظرنامے کو مدد ملے گی اور تکنیکی اختراع کو فروغ حاصل ہوگا۔