کھیلوں کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے اعلان کیا ہے کہ انڈین سُپر لیگ ISL، 14 فروری سے شروع ہوگی۔ اس طرح 6 مہینے سے جاری بحران ختم ہو گیا ہے، جس سے بھارتی فٹ بال میں جمود طاری ہو گیا تھا۔
انڈین سُپر لیگ میں موہن بگان اور ایسٹ بنگال سمیت سبھی 14 کلب شرکت کریں گے، جس کی آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کی طرف سے تجویز کردہ مالی ماڈل کی مخالفت کی گئی تھی۔ جناب مانڈویا نے یہ اعلان ایک مشترکہ میٹنگ کے بعد کیا، جس میں حکومت، آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن اور کلب کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ISL کا سیزن، ماسٹر رائڈس ایگریمنٹ پر غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر جولائی میں AIFF کے کمرشل پارٹنر، فٹ بال اسپورٹس ڈیولپمنٹ لمیٹڈ کی جانب سے آپریشنز معطل کیے جانے کے بعد التوا کا شکار تھا، جو پچھلے دسمبر میں ختم ہو گیا تھا۔