بھارتی مردوں کی سینئر فٹ بال ٹیم کل شام Kowloon میں کھیلے گئے AFC ایشیائی کپ کوالیفائر کے ایک اہم میچ میں میزبان ہانگ کانگ سے صفر ایک سے ہار گئی۔ اس ہار سے 2027میں سعودی عرب میں ہونے والے ایشیائی کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کی بھارت کی امیدیں ختم ہوگئی ہیں اور FIFA کی درجہ بندی میں وہ کھسک کر 133ویں مقام پر آسکتی ہے۔
گروپ C کے ایک دوسرے میچ میں سنگاپورنے بنگلہ دیش کو دو ایک سے ہرا کر فہرست میں پہلے مقام پر پہنچ گیا جبکہ ہانگ کانگ دوسرے مقام پرہے۔ بھارت ایک پوائنٹ کے ساتھ فہرست میں سب سے نیچے ہے اور اب صرف گروپ کی فاتح ہونے والی ٹیم ہی AFC ایشیائی کپ 2027کیلئے کوالیفائی کرے گی۔×