January 14, 2026 3:33 PM

printer

فوج کے سربراہ جنرل اُپیندر دیویدی نے کہا ہے کہ آپریشن سندور، ملک کے عزم اور ضبط و تحمل کا واضح مظاہرہ تھا، جس سے مسلح افواج کی اخلاقی قوت اور پیشہ وارانہ مہارت کی عکاسی ہوتی ہے۔

فوج کے سربراہ جنرل اُپیندر دیویدی نے کہا ہے کہ آپریشن سندور، ملک کے عزم اور ضبط و تحمل کا واضح مظاہرہ تھا، جس سے مسلح افواج کی اخلاقی قوت اور پیشہ وارانہ مہارت کی عکاسی ہوتی ہے۔ جنرل دیویدی نے نیشنل کیڈٹ کور NCC کے یوم جمہوریہ پریڈ کیمپ 2026 سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ جنرل دیویدی نے زور دے کر کہا کہ نوجوان لیڈر، NCC کیڈٹ، اختراع کار، اساتذہ، انجینیر، ڈاکٹر، سپاہی اور ذمہ دار شہری اجتماعی طور پر وکست بھارت 2047 کے نظریے کو حقیقت کی شکل دے سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اِس مقصد کے حصول کیلئے انہیں اعتماد اور ڈسپلن کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا، پختہ عزم کے ساتھ اختراعی کام کرنے ہوں گے اور ملک کی خدمت کرنی ہوگی۔×