فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دیویدی نے کہا ہے کہ روایتی مخاصمت، دہشت گردی اور پس پردہ جنگ نیز غلط اطلاعات آج سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ نئی دلی میں قومی سلامتی کیلئے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے سے متعلق Young Leaders Forum سے خطاب کرتے ہوئے فوج کے سربراہ نے کہا کہ جنگ اب زیادہ سے زیادہ غیر Kineticاور Non-Contact یا غیر رابطہ ہو رہی ہے۔
انھوں نے زور دے کر کہا کہ Multi-domain چیلنجوں کے اس دور میں قومی سلامتی اور ملک کی تعمیر کو الگ نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس نئے جنگی میدان میں عالمی سطح پر مربوط اور سماجی اعتبار سے باخبر Gen-Z کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔