فوج کے سربراہ جنرل اُپیندر دیویدی نے آپریشن سندر کو ایک کلیدی اور بڑی اہمیت کا حامل مشن قرار دیا ہے، جس میں سیاسی اعتبار سے واضح ارادے کے ساتھ فوج کی اچوک صلاحیت شامل تھی۔ IIT مدراس میں طلباء اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل دیویدی نے اِس بات کا تذکرہ کیا کہ پہلگام میں پاکستانی دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے کے تناظر میں کس طرح اِس آپریشن کا منصوبہ تیار کیا گیا اور اِسے انجام دیا گیا۔
اِس سلسلے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ فوج کی تینوں شاخوں کے سربراہ اِس بات سے متفق تھے کہ فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے اور انہیں لائحہ عمل طے کرنے کیلئے پوری آزادی دی گئی۔ جنرل اوپیندر دیویدی نے یہ بھی کہا کہ فورسز کیلئے اِس طرح کی سیاسی سمت اور وضاحت پہلی مرتبہ دیکھی گئی۔
Site Admin | August 10, 2025 3:06 PM
فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دیویدی نے کہا ہے کہ فوج کی تینوں شاخوں کے سربراہوں کو آپریشن سندور کے تعلق سے کارروائی کے بارے میں فیصلہ کرنے کی پوری آزادی دی گئی تھی
