بھارتی فوج کی کارروائیوں کے ڈائریکٹر جنرل DGMO لیفٹیننٹ جنرل راجیو Ghai نے آج بتایا کہ آپریشن سندور کے تحت پاکستان اور پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں دہشت گردوں کے 9 مراکز پر کئے گئے حملوں میں 100 سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ آج شام نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے DGMO نے بتایا کہ ان میں یوسف اظہر، عبدالملک رئوف اور مدثر احمد شامل ہیں جو IC814 کے اغوا اور پلوامہ دھماکے میں ملوث تھے۔ انھوں نے کہا کہ آپریشن سندور کا مقصد دہشت گردی کا ارتکاب اور ان کا منصوبہ تیار کرنے والوں کو سزا دینا اور ان کے دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو تہس نہس کرنا تھا۔DGMO نے کہا کہ انھوں نے کل سہ پہر پاکستان کے اپنے ہم منصب سے بات کی، جنھوں نے مخاصمت روکنے کی تجویز پیش کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ اور فضائی حملوں کا سلسلہ بند ہوگیا۔ دونوں فریقوں نے کَل دن میں 12 بجے بات چیت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ اُس طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جاسکے جس کی بنیاد پر اِس اتفاق رائے کو آگے جاری رکھا جاسکے۔ البتہ لیفٹیننٹ جنرل راجیو Ghai نے اس بات پر مایوسی ظاہر کی کہ پاکستانی فوج نے محض چند گھنٹوں کے اندر ہی سرحد پار اور کنٹرول لائن کے اُس پار سے فائرنگ کرکے اس اتفاق رائے کی خلاف ورزی کی۔ انھوں نے کہا کہ اُن کے ہم منصب کو ایک ہاٹ لائن پیغام بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر آج رات یا اس کے بعد خلاف روزی ہوتی ہے تو اس کا پوری طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔DGMO نے یہ بات زور دے کر کہی کہ فوج کے سربراہ جنرل اپیندر دِویدی نے فوجی کمانڈروں کو پاکستان کی جانب سے کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں جوابی کارروائی کرنے کا مکمل اختیار دے دیا ہے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ پاکستان کے کتنے جہاز گرائے گئے ہیں، فضائی کارروائیوں کے ڈائریکٹر جنرل ایئر مارشل اے کے بھارتی نے کہا کہ اُن کے جہازوں کو سرحد کے اندر داخل ہونے سے روک دیا گیا اور یقینا چند جہازوں کو گرایا گیا ہے۔ ایئرمارشل بھارتی نے یہ بھی کہا کہ بھارتی فضائیہ نے اپنے مقاصد حاصل کرلئے ہیں اور سبھی پائلٹ بحفاظت واپس آگئے ہیں۔
فضائی کارروائیوں کے ڈائریکٹر جنرل ایئر مارشل AK بھارتی نے مطلع کیا کہ نہایت احتیاط سے ٹھکانوں کا انتخاب کیا گیا تھا اور بھارتی فضائیہ کو بہاولپور اور Muridke میں واقع معروف تربیتی کیمپوں کو تباہ کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی منصوبہ بند تجزیاتی نظام کے ذریعے بھارتی فضایہ نے اہم ٹھکانوں کا تجزیہ کرکے انہیں مسمار کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فضائیہ نے درست نشانہ لگانے کی منصوبہ بندی کی اور فضا سے زمین پر مار کرنے والے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
Site Admin | May 11, 2025 10:19 PM
فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دیویدی نے فوجی کمانڈروں کے ساتھ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فوجی کمانڈروں کو پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں جوابی کارروائی کرنے کیلئے مکمل اختیار دیا