فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دیویدی نے آج راجستھان کے Longewala میں ریگستانی علاقے میں کونارک کور کی اگلی چوکیوں کا دورہ کیا۔ کونارک کور کے جوانوں سے بات چیت کے دوران فوج کے سربراہ نے آپریشن سندور کے دوران فوجیوں کے بے مثال رول کیلئے انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے بھارتی فضائیہ اور سرحدی حفاظتی فورس کے ساتھ تال میل میں مشترکہ کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا۔ جنرل دیویدی نے دشمنوں کے ڈرون حملوں کو کامیابی سے ناکام بنانے کیلئے فوجیوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کمانڈروں اور اُن کی پیشہ ورانہ یونٹوں کے بلند حوصلے اور منصوبوں کی عمل آوری کے مربوط نفاذ کو بھی سراہا۔
Site Admin | May 19, 2025 10:08 PM
فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دیویدی نے آج راجستھان کے Longewala میں ریگستانی علاقے میں کونارک کور کی اگلی چوکیوں کا دورہ کیا